اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ بدھ کی رات صوبے وان کے علاقے آئیپی یولو میں پولیس چوکی میں ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ چالیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ واضح رہے کہ ابھی تک کسی نے اپس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
.......
/169